جی- 20 ڈیجیٹل سمٹ میں شرکت کریں گے روسی صدرپوتن
۔ صدر دفتر کریملن نے دی معلومات
ماسکو، 22 نومبر (ہ س)۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن بدھ کو ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے جی- 20 رہنماوں کے ڈیجیٹل سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ روسی صدارتی دفتر کریملن نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس نے کریملن کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن 22 نومبر 2023 کو منعقد ہونے والے جی 20 گروپ آف ممالک کے رہنماوں کے ڈیجیٹل سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں جی- 20 گروپ کی ہندوستان کی صدارت کے نتائج، عالمی معیشت اور مالیات کی حالت، آب و ہوا کا ایجنڈا، ڈیجیٹلائزیشن کے مسائل اور دیگر موضوعات پر بات چیت متوقع ہے۔
پوتن نے اس سال ستمبر میں نئی دہلی میں منعقدہ جی- 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔ ان کی جگہ روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کی۔ اس سے قبل پوتن نے گزشتہ سال نومبر میں انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
