بنگال میں موسم معمول پر آرہا ہے، سردی میں ہورہا ہے بتدریج اضافہ
کولکاتا، 22 نومبر (ہ س)۔ مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا سمیت پوری ریاست میں موسم آہستہ آہستہ نارمل ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے طوفان کی وجہ سے ہوئی بارش کے بعد اب آہستہ آہستہ ریاست کے ہر حصے میں سردی بڑھنے لگی ہے۔ بدھ کو محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کولکاتا میں کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے شام ہوتے ہی ہلکی سردی محسوس کی جا رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.6 ڈگری سیلسیس ہے جو کہ نارمل ہے۔
کولکاتا کے علاوہ ہاوڑہ، ہگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنا پور، بانکوڑہ، مرشد آباد، مالدہ اور جھارگرام کے علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے اور شام ہوتے ہی کوہرے کی چادر پھیل رہی ہے، جو طلوع آفتاب تک رہتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے درجہ حرارت مزید گرے گا اور سردی محسوس ہوگی۔ ابھی سے ہی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے لوگ گرم کپڑوں میں نظر آرہے ہیں۔ شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کلمپونگ میں بھی سردی شروع ہوگئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
