• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > غزہ میں قحط ظاہر ہو چکا ہے: عالمی عدالت انصاف
International

غزہ میں قحط ظاہر ہو چکا ہے: عالمی عدالت انصاف

CliQ INDIA
Last updated: March 30, 2024 1:58 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

غزہ ۔

عالمی عدالت انصاف کے ججوں نے جمعرات کے روز متفقہ طور پر اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام ضروری اور موثر اقدامات کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بنیادی خوراک کی فراہمی بلا تاخیر غزہ میں پہنچ جائے۔ عدالت نے کہا کہ غزہ کے فلسطینیوں کو قحط کے پھیلاو¿ کی روشنی میں زندگی کے مشکل حالات کا سامنا ہے۔ججوں نے کہا کہ عدالت نے نوٹ کیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو اب صرف قحط کے خطرے کا سامنا نہیں ہے بلکہ یہ قحط پہلے ہی ظاہر ہو چکا ہے۔ جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر درخواست میں اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس درخواست کے ایک حصہ میں غزہ میں بھوک اور قحط کے حالات پر ان نئے اقدامات کی درخواست بھی کی ہے۔

لڑائی کے 174 ویں دن غزہ کی پٹی کو اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوو¿ں کے درمیان فضائی حملوں، گولہ باری اور لڑائیوں کا سامنا رہا۔ صہیونی فورسز کے حملوں میں درجنوں افراد مارے گئے۔ حماس نے کہا کہ ایک جانب اسرائیل نے ایک وفد واشنگٹن بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تو دوسری جانب وہ رفح پر زمینی حملے کی تیاری بھی کر رہا ہے۔

24 لاکھ افراد کی آبادی والی پٹی میں ناکہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے نتیجے میں ہونے والے تباہ کن انسانی بحران کی روشنی میں اقوام متحدہ نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ شمالی غزہ میں قحط قریب ہے۔ مختلف علاقوں تک رسائی پر عائد کردہ پابندیوں کے تسلسل کی وجہ سے صحت کا نظام تباہ ہو رہا ہے۔

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ہے حال ہی میں امل ہسپتال، شفا ہسپتال اور ناصر میڈیکل کمپلیکس میدان جنگ میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ ان تینوں ہسپتالوں میں جاری فوجی کارروائیوں کے بارے میں انتہائی پریشان کن رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔ ریڈ کراس نے طبی عملے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ریڈ کراس نے کہا اس کے عملے کو روزانہ درجنوں کالز موصول ہوتی ہیں لیکن وہ اکثر کالز کا جواب نہیں دے پاتے ہیں۔ شہریوں کو نکالنے کی ذمہ داری بنیادی طور پر تنازع کے فریقین پر عائد ہوتی ہے۔ اسرائیل غزہ میں قابض طاقت کے طور پر شہریوں کے تحفظ اور زندہ رہنے کے لیے ضروری بنیادی خدمات تک ان کی رسائی کو یقینی بنانے کا پابند ہے۔

حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر کیے گئے حملے کے بعد جنگ شروع ہوئی تھیے۔ سات اکتوبر کے حملے میں اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 1,160 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔ اس وقت تقریباً 250 افراد کو بھی اغوا کیا گیا تھا جن میں سے 130 اسرائیلی اب بھی غزہ میں یرغمال ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ ان یرغمالیوں میں سے بھی 34 کی موت ہوچکی ہے۔ سات اکتوبر سے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری شروع کردی تھی۔ صہیونی فورسز اس جنگ کے 174 دنوں میں غزہ کی پٹی میں 32552 فلسطینیوں کو شہید اور 74980 کو زخمی کرچکی ہیں۔ غزہ کی پٹی کی 70 فیصد عمارتیں مکمل یا جزوی تباہ ہوچکی ہیں۔ پٹی کے مختلف علاقوں سے 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں نے رفح میں پناہ لی ہے اور اب اسرائیل رفح پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

 

You Might Also Like

روس کا یوکرین پر 18میزائل اور 400 ڈرونز سے حملہ
اسرائیل کی غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری، 32 بے گھر فلسطینی شہید
روس اورامریکہ کے درمیان یوکرین جنگ کے تصفیے اور آئندہ مذاکرات پر تبادلہ خیال | BulletsIn
نیپال میں بھی نظر آیا ریمل سائیکلون کا اثر
اسرائیلی قبضے اور جبر کو دفاع کا نام نہیں دیا جا سکتا:اردغان

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article اب پلکت نے ‘پہلی رسوئی’ میں سسرالیوں کے لیے بنایا اسپیشل میٹھا حلوہ
Next Article صدر ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے جموں کے رام بن حادثے پر غم کا اظہار کیا ، معاوضے کابھی اعلان
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?