• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ غزہ پر بھرپور حملہ ہوگا،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ
International

60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ غزہ پر بھرپور حملہ ہوگا،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

CliQ INDIA
Last updated: July 15, 2025 6:34 am
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

تل ابیب،14جولائی(ہ س)۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے اجلاسوں میں وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر 60 دن کی مجوزہ جنگ بندی پر اتفاق ہو جاتا ہے، تو اس کے خاتمے کے فوراً بعد تل ابیب دوبارہ غزہ پر بھرپور حملہ کرے گا۔اسرائیل کے عبرانی چینل 12 نے بتایا کہ نیتن یاہو نے سموٹریچ کو بتایاکہ ”جنگ بندی کے بعد ہم غزہ کے شہریوں کو جنوب کی طرف منتقل کریں گے اور شمالی غزہ کا محاصرہ قائم کریں گے“۔ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے بند کمرہ اجلاسوں میں ایک منصوبہ بھی پیش کیا جس کے تحت اسرائیل غزہ کے عام شہریوں کو حماس سے علیحدہ کر کے انہیں جنوبی غزہ کی ایک پٹی میں محدود کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ اسرائیل کے بقول ایک ”انسانی ضرورت“ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ عارضی جنگ بندی کے بعد لڑائی جاری رکھی جا سکے۔

نیتن یاہو نے سموٹریچ سے مزید کہا کہ وہ اس وعدے پر قائم رہیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ گذشتہ ماہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی کی تیاریوں کے سبب وہ وزیر خزانہ کی توقعات کے مطابق حماس کو نقصان نہیں پہنچا سکے تھے۔انہوں نے کہاکہ ”اب تک میں ایران کے معاملے میں مصروف تھا، لیکن اب مکمل طور پر اس بات پر توجہ دوں گا کہ فوج میری ہدایات پر عمل کرے“۔ادھر اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے بعد غزہ پر ”مکمل طاقت“ کے ساتھ دوبارہ حملہ کرنے کی گارنٹی دیں۔

دوسری جانب اسرائیلی چینل 14 نے انکشاف کیا کہ رفح میں انسانی شہر کی تعمیر سے متعلق فوج کی نئی رپورٹ نے کابینہ میں ناراضی کو جنم دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح منصوبے کے لیے ایک مناسب وقت کا خاکہ پیش کرے۔اتوار کے روز نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ تل ابیب نے امریکی ایلچی اسٹیو ویٹکوف کی جانب سے پیش کردہ اور ثالثوں کی جانب سے کی گئی ترامیم کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کو قبول کر لیا ہے، لیکن حماس نے اس سے انکار کر دیا۔نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ”حماس مسلسل ڈیل کی شرائط کو مسترد کر رہی ہے اور غزہ میں اپنے وجود کو برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ ہتھیار حاصل کرنا چاہتی ہے، جو ہمارے لیے کسی طور قابل قبول نہیں“۔انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا: ”ہم اپنے یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے لیے پرعزم ہیں، لیکن ساتھ ہی ہم حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے اور اس کے خطرات کا خاتمہ کرنے کے اپنے وعدے پر بھی قائم رہیں گے“۔

فلسطینی حکومتی میڈیا مرکز کے ڈائریکٹر محمد ابو الرب نے العربیہ کو بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا اصل مقصد جنگ کو طول دینا ہے۔العربیہ سے بات کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ حماس نے واضح طور پر فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اسرائیل کو موراگ محور پر موجودگی کی اجازت نہیں دے گی، جبکہ ثالث مذاکراتی عمل کو ناکامی سے بچانے کے لیے متوازن تجاویز تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ثالث اس بات کے منتظر ہیں کہ اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی کے دوران فوج کی نئی تعیناتی کی تفصیلی نقشے فراہم کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند گھنٹے یا تو مذاکرات میں پیش رفت لائیں گے یا عمل مکمل طور پر تعطل کا شکار ہو جائے گا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں رواں ہفتے کے دوران کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں گی۔ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا: ”ہم بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں معاملہ طے پا جائے گا“۔یاد رہے کہ امریکہ 60 دن کی جنگ بندی کے اس منصوبے کی حمایت کر رہا ہے، جس کے تحت غزہ میں قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی، اسرائیلی فوج کا مخصوص علاقوں سے انخلا، اور مذاکرات کا دوبارہ آغاز شامل ہے، جن کا مقصد اس تنازع کو مستقل طور پر ختم کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

قبائلی ضلع خیبر کی شورش زدہ وادی تیراہ کے قبائلیوں کے ساتھ ٹی ٹی پی کا معاہدہ
امریکی کامیڈین رچرڈ لیوس کا 76 سال کی عمر میں انتقال
نیپال: راپتی ندی میں بس حادثہ ،12 مسافر ہلاک، ہلاک اور زخمیوں میں متعدد ہندوستانی شامل
امریکی سائنسدانوں کی رائے، ادویات کے لیے چرس پر عائد پابندی ختم کردینی چاہیے
بھارت نے ایران کو آبنائے ہرمز کے گزرنے کے لیے نقد یا کرپٹو ادائیگیوں سے انکار کیا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے کاروباری دن گراوٹ کے باوجود سرمایہ کاروں کو 96 ہزار کروڑ کا منافع
Next Article بہار میں وندے بھارت ایکسپریس پرپھر پتھراؤ،سی سی ٹی وی دیکھ کر تمام حیران
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?