واشنگٹن، 24 دسمبر (ہ س)۔ امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان آرہے آئل ٹینکر (بحری جہاز) ایم وی کیم پلوٹو کو بحیرہ عرب میں ہندوستانی ساحل کے قریب ایرانی ڈرون نے حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے لائبیریا کا جھنڈا لہرارہے جہاز کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔
پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ گجرات کے ضلع گر سومناتھ میں ویراول سے 200 ناٹیکل میل (تقریباً 370 کلومیٹر) دور جنوب مغرب میں واقع علاقے میں ایران سے آئے ایک ڈرون سے جہاز پر حملہ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ پینٹاگون نے کہا کہ 2021 کے بعد تجارتی جہاز رانی پر یہ ساتواں ایرانی حملہ ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے درمیان بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ ہفتہ کی صبح 10 بجے ہوا۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ ‘امریکی فوج اس جہاز سے رابطے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ یہ ہندوستان میں ایک منزل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ اسرائیلی تجارتی جہاز ایک جاپانی کمپنی کی ملکیت ہے۔ پینٹاگون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم وی کیم پلوٹو نامی بحری جہاز لائبیریا کے پرچم تلے سفر کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار//سلام
