پیرس،18جولائی(ہ س)۔فرانسیسی وزارت خارجہ نے شام کے علاقے سویداءمیں جنگ بندی کا احترام کرنے، اقلیتوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی تحقیقات کرنے اور اسرائیل سے یکطرفہ اقدامات روکنے کا مطالبہ کردیا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ جان نوئیل بارو نے حالیہ دنوں میں اس معاملے پر اپنے شامی اور اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔شامی فوج راتوں رات سویداءشہر سے اس وقت نکل گئی جب امریکی مداخلت کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد لڑائی میں جنگ بندی ہوئی۔ تاہم بدوو¿ں کے جنگجوو¿ں نے ایک نیا حملہ کردیا اور کہا کہ جنگ بندی صرف حکومتی افواج پر لاگو ہوتی ہے۔
سویداءکا صوبہ 13 جولائی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کا شکار ہے۔ صوبے کے دیہی علاقوں میں تنازعات کو حل کرنے کی کارروائیوں کے دوران مقامی مسلح گروپوں اور شامی حکومت کے حامی بدو قبائل کے درمیان جھڑپیں ہونے کے بعد کشیدگی بڑھی اور جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ سویلین اور فوجی دونوں ہلاک اور زخمی ہوئے۔ صوبے میں استحکام بحال کرنے اور قانون سے باہر کے گروہوں پر قابو پانے کی کوشش میں اندرونی سلامتی فورسز کی وسیع نقل و حرکت بھی دیکھی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan
