واشنگٹن،08دسمبر(ہ س)۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے زور دے کر کہا ہے کہ بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کے حملے ایران کی حمایت سے کیے جا رہے ہیں۔اس تناظر میں وائٹ ہاو¿س کے نائب قومی سلامتی کے مشیر جان وائینر نے ایرانی پاسداران انقلاب پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کے خلاف حوثی میزائل اور ڈرون حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں ملوث ہے۔
وائینر نے ایسپین سیکورٹی فورم سے پہلے مزید کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب بھی بحیرہ احمر میں مال بردار جہازوں پر حملے میں ملوث ہے۔کل جمعرات کو امریکی محکمہ خزانہ نے 13 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کا یمن میں حوثیوں کو ایرانی سامان کی فروخت اور ترسیل کے ذریعے لاکھوں ڈالر فراہم کرنے میں کردار ہے۔اس نے ایک بیان میں کہا کہ پابندیوں سے متعلق افراد نے متعدد دائرہ اختیار میں ایکسچینج کمپنیوں اوراداروں کے ایک پیچیدہ نیٹ ورک کے ذریعے ایک اہم چینل کے طور پر کام کیا جس کے ذریعے ایرانی فنڈز امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل حوثی باغیوں کی نگرانی میں یمن میں عسکریت پسندوں تک پہنچتے رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ امریکا نے ایران پر خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور حملوں میں حصہ لینے کا الزام لگایا ہے۔گذشتہ اتوار کو امریکی سینٹرل کمانڈ نے تہران پر الزام لگایا تھا کہ وہ بحیرہ احمر کے جنوب میں بین الاقوامی پانیوں میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں میں ملوث ہے۔
ہندوستھان سماچار
