• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > بائیڈن کا غزہ پر اسرائیل کے حملے میں تاخیر کا عندیہ
International

بائیڈن کا غزہ پر اسرائیل کے حملے میں تاخیر کا عندیہ

CliQ INDIA
Last updated: October 21, 2023 8:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

واشنگٹن،21اکتوبر(ہ س)۔

امریکی وائٹ ہاوس سے منسوب ہفتے کے روز سامنے آنے والے موقف میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے زمینی کارروائی کو ملتوی کرنے کے بارے میں سوال نہیں سنا اور سوچا کہ سوال اس بارے میں ہے کہ کیا وہ مزید یرغمالیوں کو رہا کرنا چاہتے ہیں۔خبر رساں اداروں نے بائیڈن کے حوالے سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل مزید یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ کی پٹی پر اپنے ممکنہ زمینی حملے کو ملتوی کر دے۔حماس نے جمعے کے روز دو امریکی یرغمالیوں کو رہا کیا ہے اور مزید سویلین قیدیوں کو رہا کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ اسرائیل نے چودہویں روز بھی غزہ کی پٹی پر بمباری جاری رکھی ہے۔

مسلسل بمباری کے ساتھ ساتھ غزہ کی ہر طرح سے کی گئی ناکہ بندی کےباعث وہاں کے باشندے دہری مشکلات میں مبتلا ہیں۔توقع ہے کہ آج بروز سنیچر رفح کراسنگ سے امدادی سامان سے لدے ٹرک داخل ہوں گے۔حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے یرغمال بنائی گئیں امریکی ماں بیٹی کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ قدم قطری کوششوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد امریکی عوام اور دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنا ہے کہ بائیڈن اور اس کی فاشسٹ انتظامیہ کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے جوڈتھ تائی رعنان اور نتالی شوشنا رعنان کی رہائی پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے دیگر یرغمالیوں کے خاندانوں کے لیے اس پیش رفت کوامید کی کرن قرار دیا۔ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی ان دونوں مغویوں کو غزہ کی سرحد پر لے آئی جہاں ایک اسرائیلی ایلچی ان کا انتظار کر رہا تھا۔ انہیں وسطی اسرائیل کے ایک فوجی اڈے پر منتقل کر دیا گیا، جہاں اسرائیلی حکام اور ان کے اہل خانہ ان سے ملنے کے منتظر ہیں۔دریں اثناءامریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہر یرغمالی کو رہا کیا جانا چاہیے اور یہ ابھی ہونا چاہیے۔فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے زور دے کر کہا کہ پیرس آنے والے گھنٹوں اور دنوں کے دوران مزید اسی طرح کی کارروائیاں جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ یرغمالیوں، خاص طور پر ہمارے یرغمالیوں کو وہاں سے نکلنے دیا جائے۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے قطری مذاکرات اسرائیل اور حماس کے ساتھ جاری رہیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ کوششیں تمام اقوام کے تمام سول یرغمالیوں کی رہائی کا باعث بنیں گی۔

حماس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تمام ثالثوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے کہ اگر مناسب سکیورٹی حالات دستیاب ہوں تو سویلین (قیدیوں) کو رہا کیا جا سکتا ہے لیکن اس نے اپنے مطالبات کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا“۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے امریکی الزامات کو مسترد کردیا
برطانیہ کے شہر ساوتھ پورٹ میں تین لڑکیوں کے قتل کے بعد تشدد پھوٹ پڑا، 39 پولیس اہلکار زخمی | BulletsIn
پاکستان میں نارا کینال حادثہ، کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے،کسی کاپتہ نہیں چل سکا
ایران کے 14 نکاتی امن منصوبے کی وضاحت: یہ کیا معنی رکھتا ہے اور کیا ٹرمپ اسے قبول کریں گے؟
اسرائیل کا جنگ کو بڑھانا، سٹریٹیجک شکست کا سبب بن سکتا ہے: امریکہ نے خبردار کر دیا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article موٹر سائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرائی، نوجوان کی جھلس کر موت
Next Article وزیر اعلیٰ منوہر لال نے نوح کے نلہڑ شیو مندر میں پوجا کی۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?