• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > اسرائیلی جنگ کو رکوانے کیلئے عرب، مسلم ممالک کے وزرا کا چین کا دورہ
International

اسرائیلی جنگ کو رکوانے کیلئے عرب، مسلم ممالک کے وزرا کا چین کا دورہ

CliQ INDIA
Last updated: November 22, 2023 2:00 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

بیجنگ،21نومبر(ہ س)۔

تباہ شدہ فلسطینی علاقے غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کے لیے دباو بڑھانے کی خاطر عرب اور مسلم وزرا کا وفد اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پیر کو بیجنگ پہنچا جہاں انہوں نے غزہ پر جنگ فوری خاتمے مطالبہ کیا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق عرب اور مسلم اکثریت والے ممالک کے اعلی سفارت کاروں کا یہ وفد مغرب پر دباو¿ ڈال رہا ہے کہ وہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف دفاع کے جواز کو مسترد کرے۔چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبران میں سے ایک ہے۔

پیر کو چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی سے ملاقات کرنے والے عہدیداروں میں سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا، فلسطین اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلی عہدیدار شامل ہیں۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ ’ہم یہاں سے ایک واضح پیغام بھیجنے آئے ہیں کہ ہمیں فوری طور پر لڑائی اور اموات کو روکنا ہوگا، ہمیں فوری طور پر غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنی ہوگی۔‘

رواں ماہ ریاض میں ایک غیر معمولی مشرکہ اجلاس ہوا جس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت پر بھی زور دیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں ’اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم‘ کی تحقیقات کرے۔سعودی عرب نے غزہ میں لڑائی کے خاتمے کے لیے امریکہ اور اسرائیل پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کی اور اس پیغام کو تقویت دینے کے لیے عرب اور مسلم رہنماو¿ں کو جمع کیا۔سات اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل میں ہونے والے حملے میں تقریباً 240 افراد کو قیدی بنایا گیا تھا جس کے بعد سے غزہ پر اسرائیل کی حملے جاری ہیں۔غزہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے اب تک اسرائیلی بمباری میں کم از کم 13 ہزار فلسطینی اپنی جان کھو بیٹھے ہیں جن کم از کم 5500 بچے بھی شامل ہیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے کہا کہ بیجنگ ’عرب اور مسلم ممالک کا اچھا دوست اور بھائی ہے اور اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور مفادات کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے۔اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے بعد سے چین کی وزارت خارجہ نے حماس کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے اور اس کی بجائے کشیدگی کم کرنے اور اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا ہے کہ وہ آزاد فلسطین کے لیے ’دو ریاستی حل‘ کی طرف بڑھیں۔پیر کو چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے مزید کہا کہ چین ’غزہ میں لڑائی کو جلد از جلد ختم کرنے، انسانی بحران کو کم کرنے اور فلسطین کے مسئلے کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے کام کرے گا۔مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی ڑائی جون نے گذشتہ سال اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ساتھ عرب لیگ اور یورپی یونین کے حکام سے بھی رابطہ کیا تھا تاکہ اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل اور فلسطین کو تسلیم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

تائیوان اور فلپائن کے بعد سپر ٹائفون راگاسا نے ہانگ کانگ اور جنوبی چین میں تباہی مچا دی۔
آسٹن بار فائرنگ: تین ہلاک، 14 زخمی؛ مشتبہ شخص پولیس مقابلے میں ہلاک
پاکستان نے کابل اور قندھار پر حملے کیے جب کہ افغان طالبان کے ساتھ سرحدی جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں۔
جنگ کے شعلے غزہ سے شام پہنچے، اسرائیل نے فوجی اہداف پر حملہ کیا
غزہ حملوں پر چلی نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article دنہاٹا میں تالاب سے بم برآمد
Next Article شدید سردی کی لہر جموں و کشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، سرینگر میں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔ صبح کی دھند نے پھر سے لوگوں کو پریشان کیا ہے۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?