‘ہائی وے مین آف انڈیا’ کے نام سے مشہور نتن جے رام گڈکری کی زندگی پر مبنی فلم ‘گڈکری’ جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔ حال ہی میں اس فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس، ہندوستانی کرکٹر امیش یادو اور دیگر معززین موجود تھے۔ اس پروگرام میں نتن گڈکری کا کردار ادا کرنے والے راہل چوپڑا نے ‘گڈکری’ انداز میں آکر ناظرین کے دل جیت لیے۔
ٹریلر کی شروعات ‘گڈکری’ سے ‘روڈکاری’ تک کے سفر سے ہوتی ہے۔ فلم کے ٹریلر میں ان کے بچپن کے تمام پہلوؤں، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے رکن، انتخابات میں شکست، جان لیوا حملہ، سماجی پریشانیوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس میں نتن گڈکری کی ذاتی زندگی کے سفر کی بھی جھلک ملتی ہے۔ اس کے بعد بھارت کے پہلے ایکسپریس وے کا سفر، اسے کم قیمت پر بنانے کا فیصلہ اور اس کے لیے جو جدوجہد کرنی پڑی وہ بھی اس ٹریلر میں نظر آ رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹریلر میں نتن گڈکری کے ساتھ شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے بھی نظر آ رہے ہیں۔ ناظرین 27 اکتوبر سے ‘جہاں مرضی وہاں راستہ’ پر یقین رکھنے والے ‘گڈکری’ کا سفر دیکھ سکیں گے۔ اسے انوراگ راجن بھوساری نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اکشے دیشمکھ فلمز نے پروڈیوس کیا ہے، جسے ابھیجیت مجمدار اور اے ایم سنیما نے پیش کیا ہے۔ راہل چوپڑا نتن گڈکری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں ایشوریا ڈورلے، ابھیلاش بھوساری، پشپک بھٹ، ابھے نواتھے، ویدانت دیشمکھ، ترپتی پرمیلا کالکر بھی نظر آئیں گے۔ کہانی، اسکرین پلے انوراگ بھوساری نے لکھا ہے۔ فلم کے شریک پروڈیوسر انوراگ بھوساری، مہر فتح ہیں۔
ہندوستھان سماچار
