بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف اسٹارر فلم ’بڑے میاں-چھوٹے میاں‘ عید کے خاص موقع پر 11 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔ فلم کو ناقدین کے ساتھ ساتھ شائقین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ اب’بڑے میاں-چھوٹے میاں‘کی ریلیز کے تیسرے دن یعنی ہفتہ کو ہونے والی کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں۔
فلم نے پہلے دن شاندار اوپننگ کی۔ ساکنلک کے مطابق ‘بڑے میاں-چھوٹے میاں’ نے ریلیز کے تیسرے دن یعنی ہفتہ کو 8.50 کروڑ روپے کمائے۔ پہلے دن ’بڑے میاں-چھوٹے میاں‘ نے پہلے دن 15.66 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ دوسرے دن یعنی جمعہ کو اس نے ملک بھر میں 7 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس طرح فلم کی کل کمائی 31.75 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر کی بات کریں تو فلم نے دنیا بھر میں 76 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
اس فلم کو واشو بھگنانی ، دیپشیکھا دیشمکھ ، جیکی بھگنانی ، ہمانشو کشن مہرا اور علی عباس ظفر نے پروڈیوس کیا ہے۔ اکشے کمار آخری بار’مشن رانی گنج‘ میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر زیادہ کمائی نہیں کر پائی۔
