ادے پور، 28 فروری ۔ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بدھ کے روز ادے پور کے کھیرواڑا میں واقع ونواسی کلیان پریشد کی طرف سے قبائلی بچوں کے لیے بنائے گئے ہاسٹل پہنچ گئے۔ اکشے کمار نے اس ہاسٹل کی تعمیر کے لیے تعاون فراہم کیا تھا۔ اپنے وعدے کے مطابق ہاسٹل مکمل ہونے اور کام شروع کرنے کے بعد وہ آئے اور بچوں سے ملے۔ وہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ آرتی بھی کی اور بچوں کی نوٹ بکیں بھی دیکھیں۔
راجستھان ونواسی کلیان پریشد کے نائب صدر جگدیش جوشی نے کہا کہ اکشے کمار نے کھوکھڑا، کھیرواڑا میں ونواسی کلیان پریشد کے ذریعہ بنائے گئے ہریوم ہاسٹل کی تعمیر میں ایک کروڑ روپے کا تعاون فراہم کیا ہے۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے بچوں کے ساتھ پوجا اور آرتی کی۔ بچے اپنے درمیان اکشے کمار کو پا کر بہت خوش تھے۔ بچوں نے اکشے کمار کے ساتھ اپنی تصویر بھی بنوائی۔
اس دوران اکشے کمار نے ہاسٹل کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات لی۔ انہوں نے قبائلی بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی مستقبل کی ضروریات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی اور ترقیاتی کاموں میں تعاون کا یقین دلایا۔
