کیرالہ کے شہر کوچی میں مشہور بالی ووڈ گلوکارہ نکیتا گاندھی کے کنسرٹ میں بھگدڑ کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کوچی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھگدڑ مچنے سے چار طلبہ ہلاک اور 64 کے قریب طلبہ زخمی ہوگئے۔ گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس افسوسناک واقعے پر غم کا اظہار کیا ہے۔
اوپن ایئر ٹیک فیسٹیول ہفتہ کی شام کوچی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کیرالہ میں منعقد ہوا۔ اس فیسٹیول میں گلوکارہ نکیتا گاندھی کا کنسرٹ تھا۔ اس محفل میں طلبہ کی بڑی تعداد پہنچی۔ اس کے بعد اچانک بھگدڑ مچنے سے 4 طلبہ جاں بحق اور 64 طلبہ زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت اتل تھمبی، این رفتھا، سارہ تھامس اور ایلون جوزف کے طور پر کی گئی ہے۔
اس افسوسناک واقعے کے بعد گلوکارہ نکیتا گاندھی نے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’25 نومبر کی شام کوچی میں پیش آنے والا واقعہ دل دہلا دینے والا اور بہت افسوسناک تھا۔ یہ ناخوشگوار واقعہ میرے اس کنسرٹ کے لیے روانہ ہونے سے عین پہلے پیش آیا۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس دکھ کو بیان کر سکوں۔ میں طلباء کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہوں۔
بارش کی وجہ سے کوچی یونیورسٹی کے کنسرٹ میں بھگدڑ مچ گئی۔ بارش شروع ہوتے ہی طلباء بھاگنے لگے اور یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی طور پر کہا گیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نکیتا گاندھی کا کنسرٹ جاری تھا۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ نکیتا کا کنسرٹ شروع ہونے سے پہلے پیش آیا۔
ہندوستھان سماچار
