بانکا، 26 نومبر(ہ س)۔
بہار کے بانکا میں ایک نابالغ لڑکی اور ایک خاتون لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ یہ معاملہ کٹوریا تھانہ علاقہ کے دو مختلف گاؤں سے متعلق ہے۔ لاپتہ ہونے والی نابالغ لڑکی کی عمر 17 سال ہے۔ دریں اثنانابالغ لڑکی کی والدہ اور لاپتہ خاتون کے والد نے ہفتہ کی دیررات کٹوریا تھانہ میں الگ الگ درخواست دائر کی ہیں، جس میں ان کی بازیابی کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست میں نابالغ لڑکی کی والدہ نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی جمعرات کی صبح 11 بجے گھر سے خریداری کے لیے کٹوریا مارکیٹ گئی تھی۔ جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آئی۔ محلے اور رشتہ داروں کے گھر تلاش کرنے کے بعد بھی وہ نہ مل سکی۔ پولیس سے اپنی بیٹی کی بحفاظت بازیابی کی اپیل کی ہے۔
لاپتہ خاتون کے شوہر نے درخواست میں بتایا کہ گزشتہ پیر کے روز ان کی اہلیہ گاؤں کے ساتھ واقع تالاب میں نہانے کے لیے گھر سے نکلی تھی۔ جس کے بعد وہ واپس نہیں آئی۔ لواحقین سمیت گردونواح میں کافی تلاش کے بعد بھی خاتون کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ درخواست گزار نے پولیس سے اہلیہ کی بحفاظت بازیابی کی اپیل کی ہے۔ کٹوریاتھانہ انچارج مہیش رائے نے کہا کہ فی الحال پولیس دی گئی درخواست کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
