بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کی فلم تیجس 27 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی تاہم اس فلم نے باکس آفس پر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے اس فلم کو لے کر کافی چرچے تھے۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ فلم ریلیز کے بعد باکس آفس پر اپنا جادو دکھانے میں ناکام رہی ہے۔ تیجس نے باکس آفس پر توقع سے بہت کم کمائی کی۔فلم نے ریلیز کے پہلے اور دوسرے دن 1.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اگر ہم ان اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو فلم نے دو دنوں میں صرف 2.50 کروڑ روپے کا ہی بزنس کیا ہے۔ تیسرے دن یعنی اتوار کو بھی فلم 5 کروڑ کا ہندسہ عبور نہیں کر سکی۔ جس کی وجہ سے کئی سینما گھروں میں کنگنا کی فلم کی نمائش کم کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی واضح ہے کہ اتوار کو تیجس کو دیکھنے کے لیے تھیٹر میں اوسطاً 10 سے 12 لوگ ہوتے ہیں۔ پیر سے اس فلم کے 50 فیصد شوز کم کر دیے گئے ہیں۔ سینکلک کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح ہے کہ تیجس نے پیر کو صرف 50 لاکھ روپے کمائے ہیں۔ تھیٹر مالکان اور تقسیم کاروں کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ بہار کے کچھ تھیٹروں میں ایک بھی ٹکٹ نہیں بکا ہے۔حال ہی میں کنگنا نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ناظرین سے فلم کو تھیٹر میں دیکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اس ویڈیو کی وجہ سے کنگنا کو کافی ٹرول بھی کیا گیا۔ اس سے قبل بالی ووڈ کے خلاف آواز اٹھانے والی کنگنا کو نیٹیزنز نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ’ دھاکڑ ‘ سے بہتر ہوتے ہوئے بھی کنگنا کی ’ تیجس‘ کا باکس آفس پر ٹکے رہنا ناممکن لگتا ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
