بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ممبئی کے باندرہ کے علاقے پالی ہل میں ایک عالیشان گھر خریدا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس گھر کی کل قیمت تقریباً 17.01 کروڑ روپے ہے۔ پالی ہل کے پوش علاقے میں واقع اس عالیشان گھر کا رقبہ 1474 مربع فٹ اور پارکنگ کی دو مخصوص جگہیں ہیں۔
پریتی زنٹا نے یہ گھر’کی اسٹون ریئلٹرس لمیٹڈسے خریدا ہے اور اس کی دستاویز 23 اکتوبر کو رجسٹر کی گئی ہے۔ دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ پریتی زنٹا نے گھر کی خریداری کے دوران تقریباً 85.08 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی ہے۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکار منوج واجپئی اور ان کی اہلیہ شبانہ واجپئی نے 4 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے اوشیوارا میں 7620 مربع فٹ کے چار آفس یونٹ خریدے ہیں ۔اس کی کل لاگت کا تخمینہ 32.94 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن، اداکار کارتک آرین اور اداکارہ سارہ علی خان نے بھی چند روز قبل ممبئی میں مختلف مقامات پر دفاتر کے لیے اسٹریٹجک مقامات خریدے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
