• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Entertainment > مینا کماری کی بایوپک کے لیے کیارا اڈوانی کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔
Entertainment

مینا کماری کی بایوپک کے لیے کیارا اڈوانی کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔

CliQ INDIA
Last updated: June 25, 2025 6:30 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

کیارا اڈوانی کا شمار بالی ووڈ کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی زبردست اداکاری سے انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔ ان کی مقبولیت ہر فلم کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور وہ آنے والے وقت میں کئی بڑی فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔ حال ہی میں یہ خبریں چل رہی تھیں کہ کیارا اڈوانی ‘کمال اور مینا’ نامی بائیوپک میں ٹریجڈی کوئین مینا کماری کا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔ اب ہدایت کار سدھارتھ پی ملہوترا نے فلم ‘کمال اور مینا’ کو لے کر جاری بحثوں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر واضح پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا، میں میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ‘کمال اور مینا’ کی کاسٹنگ پر قیاس آرائیاں نہ کریں، اسکرپٹ اب مکمل ہو چکا ہے اور جیسے ہی کاسٹنگ اور دیگر عمل مکمل ہوں گے، ہم اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ تب تک براہ کرم کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کریں جب تک ہماری طرف سے کوئی تصدیق نہیں ہو جاتی۔ اس بیان سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ فلم کی کاسٹنگ ابھی تک فائنل نہیں ہوئی ہے اور کیارا اڈوانی کا نام صرف قیاس آرائیوں کا حصہ تھا۔

کام کی بات کریں تو کیارا اڈوانی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘وار 2’ کو لے کر مسلسل بحث میں ہیں۔ یہ بہت انتظار کی جانے والی ایکشن فلم رواں سال 14 اگست یعنی یوم آزادی کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم میں کیارا کے ساتھ ہریتھک روشن اور جونیئر این ٹی آر بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ کیارا کے پاس سپر اسٹار یش کے ساتھ فلم ‘ٹاکسک’ بھی ہے جسے ایک بڑے پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ادھر یہ خبر بھی ہے کہ کیارا جلد ہی ماں بننے والی ہیں جس سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

—————

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

You Might Also Like

اداکار جگدیش پرتاپ نے جونیئر خاتون آرٹسٹ کو بلیک میل کرنے کا اعتراف کرلیا
کانس میں ایک بار پھر چھائی اروشی روتیلا،اپنے شاندار روپ سے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ | BulletsIn
رنویر سنگھ نے ڈیپ فیک ویڈیو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی
شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے کیپ ٹاؤن میں کنگ کے لیے رومانوی ساحل سمندر کی سیکوئنس کی شوٹنگ کی
شاہ رخ خان نے ‘جوان 2’ کے لیے کرایا نیا ہیئر کٹ، کنگ خان کا نیا لُک وائرل | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article بیجاپور میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ پانچ نکسلی گرفتار
Next Article ایران اب جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کا مالک نہیں رہا،امریکی نائب صدر کا دعویٰ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?