بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی فلم ‘ٹائیگر-3’ ان دنوں خبروں میں ہے۔ شائقین اس فلم کے ٹریلر کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ حال ہی میں فلمسازوں نے ‘ٹائیگر-3’ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کیا ہے۔ اس ٹریلر میں ناظرین کو سلمان کے ساتھ کٹرینہ کا ایکشن نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں عمران ہاشمی کی جھلک بھی نظر آ رہی ہے۔
فلم کے ٹریلر میں عمران ہاشمی کو زیادہ وقت نہ دئے جانے کی وجہ سے ان کے مداح کافی مایوس ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس پر تبصرے شروع کر دیئے ہیں۔ اسی طرح ایک مشہور اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں عمران کے سین کو کاٹ دیا گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار کے نقاد کمال آر خان عرف کے آر کے نے کہا، عمران نے یش راج فلمز پر دھوکہ دہی اور ان کے بہت سے سین کاٹنے کا الزام لگایا ہے۔ عمران گزشتہ سال سے اس فلم کا انتظار کر رہے تھے، انہیں یقین تھا کہ یہ فلم ان کی مقبولیت میں اضافہ کرے گی، لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمران کے پاس ’ٹائیگر تھری‘ میں اسکرین کا وقت کم ہے۔
اس حوالے سے عمران کی جانب سے کوئی وضاحت یا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی یش راج فلمز کی جانب سے کوئی تصدیق کی گئی ہے۔ ٹائیگر یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی پانچویں فلم ہے۔ ‘ٹائیگر 3’ میں سلمان خان کے ساتھ کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں عمران ہاشمی نے منفی کردار ادا کیا ہے۔ اسے منیش شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم 10 نومبر 2023 کو ریلیز ہوگی۔
ہندوستھان سماچار/سلام
