سلمان خان اور کترینہ کیف کی آنے والی فلم ٹائیگر 3 (12 نومبر ) کو ریلیز کر دی گئی ہے۔ اس فلم کو شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی شائقین اس فلم کو لے کر بے چین تھے۔ فلم نے ریلیز سے قبل ایڈوانس بکنگ سے کروڑوں روپے کما لیے ہیں۔
’ ٹائیگر 3‘ تھیٹر میں ریلیز ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی آن لائن سائٹس پر لیک ہو گئی ہے۔ ٹائیگر 3 کو تامل راکرز ، ٹیلی گرام ، موویرلز اور دیگر پائریسی سائٹس پر لیک کیا گیا ہے۔ اس فلم کو آن لائن دیکھنے کے علاوہ اسے ڈاو¿ن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے پروڈیوسر پریشان ہیں کیونکہ اس سے فلم کی کمائی پر تھوڑا سا اثر پڑے گا۔
ٹائیگر 3 یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی پانچویں فلم ہے۔ اس فلم میں سلمان اور کترینہ کے ساتھ عمران ہاشمی بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ عمران نے اس فلم میں منفی کردار ادا کیا ہے۔ ٹائیگر 3 میں سلمان اور کترینہ کے ساتھ عمران کے ایکشن مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘ ٹائیگر 3’ ہندی کے ساتھ ساتھ تامل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
