وکی کوشل کی آنے والی فلم ‘سیم بہادر’ کی اسپیشل اسکریننگ میں بالی ووڈ کے کئی اداکاروں اور مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم فیلڈ مارشل سیم مانیک شا کی بایوپک ہے اور وکی کوشل اسکرین پر ان کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ ریکھا نے بھی فلم کی اسکریننگ میں شرکت کی۔
کیمرے کے سامنے ریکھا کی حرکتوں نے وہاں موجود سبھی کا دل جیت لیا۔ ریکھا ‘سیم بہادر’ کی اسپیشل اسکریننگ میں کالی کانجیورام ساڑی میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ ریکھا کی موجودگی نے اس پرگرام میں چار چاند لگا دیئے۔ ریڈ کارپٹ پر ریکھا کو دیکھ کر میڈیا بھی خوش ہو گئی۔
جیسے ہی وہ کیمرے کے سامنے آئیں، ریکھا نے فلم کے پوسٹر کی طرف رخ کیا اور ہاتھ جوڑ کر پوسٹر کو پرنام کیا۔ ریکھا کے اس قدم کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے۔ لوگ ریکھا کی سیم مانیک شا کی تصویر کے سامنے جھکنے کی ادا کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے تبصرہ کیا ہے کہ ریکھا ایک سچی محب وطن ہیں۔
فلم کی اسکریننگ میں ریکھا، کٹرینہ کیف کے علاوہ وکی کوشل کے والدین نے بھی شرکت کی۔ وکی کوشل کو کیمرے کے سامنے پاو¿ں چھو کر اپنے والد سے آشیرواد لیتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کی اداکاری نے لوگوں کا دل جیت لیا۔ فلم ‘سیم بہادر’ میں وکی کے ساتھ سانیا ملہوترا بھی ہیں۔ اس فلم میں سانیا سیم مانیکشا کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فاطمہ ثنا شیخ بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
