نئی دہلی، 03 نومبر (ہ س)۔ اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا کے پہلے اینجل انوسٹمنٹ شو’انڈین اینجلس‘ کا پریمیئرآج جیو سنیماپر کیا گیا۔ شو ہر ہفتے دو بار نشر کیا جائے گا۔ یہ سامعین کو اسٹارٹ اپ کے ساتھ وابستہ ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔
انڈین اینجلس میں معروف کاروباری رہنماوں کا ایک پینل شامل ہے جنہوں نے چھوٹے شہروں سے اپنا کاروباری سفر شروع کیا۔ پینل میں کائنیٹک گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اجنکیا فرودیا، انشورنس دیکھو کے بانی اور سی ای اوانکت اگروال،شوبیتم کیشریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر اپرنا تیاگراجنویلیو 360 کے بانی اور سی ای او کنال کشور،ایزی مائی ٹرپ کے شریک بانی رکانت پٹیشامل ، اورٹی اے سی – دی آیوروید اکمپنی کی سی ای او اور شریک بانی شریدھا سنگھ شامل ہیں ۔
اس شو کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈجیکور اسٹوڈیوز کے بانی اور سی ای او ابھیشیک مورے کا کہنا ہے کہ یہ شو لاجواب ہے۔ اس کا شدید ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔ انڈین اینجلس ٹیلی ویژن پر اینجل انوسٹمنٹ کے روایتی منظر نامے میں ایک مثالی تبدیلی لے کر آئے گا۔
ہندوستھان سماچار
