جونپور، 08 دسمبر (ہ س)۔
جونپور ضلع میں سنگرمؤ، کھٹہن، سوجان گنج اور مہاراج گنج کی مشترکہ پولیس ٹیم کا جمعرات کی شب ایک گائے اسمگلر سے انکاؤنٹر ہوا۔ انکاؤنٹر میں گائے اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
جمعہ کو اس معاملے کی اطلاع دیتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہی شیلیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر چار تھانوں کی پولیس نے کھٹہن تھانہ علاقہ کے سرکینا پل پر گائے کے اسمگلر کو گھیر لیا۔ پولیس کو دیکھ کر اس نے گولی چلا ئی ، پولیس نے بھی جواب میں گولی چلائی اور وہ اسمگلر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے انکاؤنٹر کے بعد گائے کے اسمگلر شہاب الدین کو گرفتار کرلیا۔ اس کے پاس سے ایک پستول، 315 بور کا خول ،کارتوس اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی مدد کے لیے بدلاپور سی ایچ سی سے جونپور ضلع اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ گرفتار مجرم کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 15 مقدمات درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
