منی پور میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد
امپھال، 18 نومبر (ہ س)۔ منی پور میں مختلف مقامات سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
منی پور پولیس نے آج کہا کہ منی پور میں غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بہت سے ہتھیار اور بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد ضبط کیا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے کانگ پوکپی، تھوبل، امپھال ویسٹ، چورا چاند پور اور امپھال مشرقی اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ہتھیار ضبط کئے۔ چھاپے کے دوران امپھال ویسٹ ضلع کے موئڈانگپ علاقے سے ایک 303 رائفل اور ایک پستول، دو ڈیٹونیٹرز کے ساتھ 36 ہینڈ گرنیڈ، 50 7.62 ایم ایم پستول، 12 بور کارتوس کے 100 راؤنڈ اور چار پمپ گن دھماکہ خیز مواد ضبط کئے گئے۔
دریں اثنا امپھال مغربی ضلع کے ساجراک گاوں میں چھاپے کے دوران، پولیس نے ایک 9 ایم ایم پستول، ڈیٹونیٹر کے ساتھ تین دستی بم، ایک مارٹر اور ایک لاتھوڈ سیل ضبط کیا۔ وہیں پولیس نے چراچاند پور ضلع سے دو پوائنٹ تھری زیرو تھری رائفل اور پانچ گولیاں بھی ضبط کی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
