بتیا، 3 دسمبر(ہ س)۔ بہار کے بتیا میں پولیس ٹیم پر حملہ ہوا ہے ۔ چھاپہ ماری کرنے گئی پولیس ٹیم پر گاؤں والوں نے پتھراؤ کر دیا۔ جس میں دو سب انسپکٹر سمیت ایک درجن پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کا علاج بتیا جی ایم سی ایچ میں کیا جا رہا ہے۔ واقعہ مفصل تھانہ علاقہ کے مرزا پور گاؤں میں پیش آیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ مفصل تھانہ کی پولیس وارنٹ معاملہ میں وارنٹی رام جی مہتو کے گھر پر چھاپہ ماری کرنےگئی تھی۔ اس دوران ملزم کے اہل خانہ نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ شروع کردیا۔ اس واقعے میں دو سب انسپکٹر سمیت ایک درجن کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ بعد میں پولیس کی بڑی تعداد دوبارہ مرزا پور گاؤں پہنچی اور دوبارہ چھاپہ مار ی کر کے پتھراؤ کرنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔
بتیا صدر ایس ڈی پی او مہتاب عالم نے بتایا کہ مفصل تھانہ کی پولیس چھاپہ ماری کرنے کے لیے مرزا پور گاؤں گئی تھی۔ اس دوران ملزم کے گھر والوں نے پتھراؤ کر دیا۔ جس میں کچھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے کل آٹھ افراد کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپہ ماری مسلسل جاری رہیں گے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
