• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Crime > مدھیہ پردیش کے کٹنی میں بی جے پی لیڈر کے قتل کے دو ملزمین کو شارٹ انکاونٹرکے بعد گرفتار کیا گیا
Crime

مدھیہ پردیش کے کٹنی میں بی جے پی لیڈر کے قتل کے دو ملزمین کو شارٹ انکاونٹرکے بعد گرفتار کیا گیا

CliQ INDIA
Last updated: October 30, 2025 6:31 am
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

کٹنی، 29 اکتوبر (ہ س)۔ پولیس نے مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع کے کیمور نگر میں بی جے پی لیڈر نیلیش رجک کے قتل میں دو مشتبہ افراد کو ایک مختصر تصادم کے بعد گرفتار کیا ہے۔ تصادم کے دوران دونوں مشتبہ افراد شدید زخمی ہوگئے اور انہیں جبل پور کے ایک نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔

اے ایس پی ڈاکٹر سنتوش ڈیہریا نے بدھ کومعاملے کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ کیمور کے رہنے والے بی جے پی لیڈر نیلیش عرف نیلو رجک کے قتل کے معاملے میں ملزم اکرم خان اور پرنس جوزف کے سامنے آئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد کیمور اور وجے راگھوگڑھ میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا۔ لوگوں نے بازار بند کر کے سڑک بلاک کر دی۔ انہوں نے بتایا گیا کہ ملزم اکرم خان اورپرنس جوزف کجروارہ میں موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے رات 2 بجے کے قریب علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے چار راونڈ فائرنگ کی۔ ملزمان کو ٹانگ اور ہاتھ میں گولیاں لگیں۔ دونوں ملزمان کو فوری علاج کے لیے جبل پور بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، بی جے پی کے پسماندہ طبقے کے ڈویژن کے صدر نیلیش رجک کو منگل کی صبح تقریباً 11 بجے کیمور کے بینک آف بڑودہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار افراد نے گولی مار دی۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ بی جے پی لیڈر کے قتل کے بعد اہل خانہ نے سڑک بلاک کر دی تھی۔ انہوں نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے مطالبے پربضد رہے۔ ملزمان کی جلد گرفتاری اور سخت کارروائی کی یقین دہانی کے بعد 7 گھنٹے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔ لاش کا پوسٹ مارٹم اسی رات کیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھینو وشوکرما نے کیمور پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر اروند چوبے اور ہیڈ کانسٹیبل پریم شنکر پٹیل کو لائن میں لگا دیا تھا۔

واقعے کے بعد ملزم پرنس کے والد نیلسن جوزف نے خودکشی کرلی تھی۔ نیلسن کے بھتیجے نے بتایا کہ ان کے چچا صبح 11:30 بجے کے قریب گھر آئے اور سب کے ساتھ معمول کی بات چیت کی۔ اس کے بعد وہ اندر گئے اور گیٹ کو تالا لگا دیا۔ کافی دیر تک دروازہ نہیں کھلا تو گھر والوں نے کھڑکی سے جھانکا تو وہ پھانسی لگا چکے تھے۔

دریں اثنا، وجے راگھوگڑھ کے بی جے پی ایم ایل اے سنجے پاٹھک نے کہا کہ ڈی اے وی وی اسکول کی ایک طالبہ نے شکایت کی تھی کہ ایک مسلم لڑکا اسے ہراساں کر رہا ہے۔ نیلیش رجک اسے سمجھانے گئے تھا۔ اس دوران جھگڑا اور ہاتھا پائی ہو گئی۔ معاملہ تھانے پہنچ گیا۔ دونوں فریقوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور جوابی مقدمہ درج کیا گیا۔ بعدازاں اکرم نامی لڑکے نے کہا تھا کہ میں تمہیں بیچ چوراہےپر گولی ماروں گا۔ ڈیڑھ ماہ بعد اس نے اس جرم کو انجام دیا۔ میں نے وزیر اعلیٰ اور ریاستی صدر سے بات کی۔ انہوں نے سخت سے سخت کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

وجےراگھوگڑھ کے ایس ڈی او پی وریندر دھاروے نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر نظر آیاکہ دو حملہ آور وں نے بائک پر آکر بی جے پی لیڈر کو گولی ماری۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی)، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اور دیگر عہدیداروں سمیت کئی تھانوں کے پولیس دستے رات گئے تک تعینات رہے۔ دونوں ملزمان نوجوانوں کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔ وہ کجروارہ کے قریبملے اور اس کے بعد ہونے والے پولیس تصادم میں زخمی ہوگئے۔ شہر میں آج حالات معمول پر ہیں۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

You Might Also Like

کلیوگی باپ نے بیٹیوں سے کی عصمت دری، گرفتار
پٹرول پمپ لوٹنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے بین ریاستی گروہ کے 8 ارکان کو پولیس نے کیا گرفتار
ہیلی کاپٹر کے بجائے مخصوص رتھ سے وزیر اعلیٰ انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
موتیہاری پولیس نے سیکس ریکیٹ کاکیا انکشاف ،میاں بیوی گرفتار ، 5 لڑکیاں آزاد
دہلی میں 12 وارداتوں کو دے چکا تھا انجام ، اب ہوا گرفتار

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کینیڈین اوپن 2025: اناہت سنگھ نے عالمی نمبر 7 ٹینے گیلس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی
Next Article پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?