شاہجہاں پور پولیس اور گائے اسمگلروں کے درمیان فائرنگ میں تین اسمگلر اور ایک پولیس اہلکار زخمی
شاہ جہاں پور، 06 جنوری (ہ س)۔ شاہ جہاں پور میں گائے اسمگلروں کو گرفتار کر نے پہنچی پولیس پر اسمگلروں نے فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ دو اسمگلر اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو میڈکل کالج میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں زخمی اسمگلروں کو گرفتار کر کے علاج کے لئے میڈکل کالج میں داخل کر وا دیا ہے۔ اس انکاونٹر میں چوتھا اسمگلر فرار ہو نے میں کامیاب رہا۔ پولیس اس کو تلاش کر رہی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی منوج کمار اوستھی نے ہفتہ کے روز بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات گشت کے دوران کٹرا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ خیرپور گاؤں کے قریب نہر کی پٹڑی پر کچھ لوگ گائے کو ذبح کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور گائے کو ذبح کرنے جا رہے لوگوں کو گھیرے میں لے کر ہتھیار ڈالنے کو کہا۔ لیکن انہوں نے ہتھیار نہیں ڈالے اور پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ اچانک فائرنگ میں ایک گولی کانسٹیبل بھورا تومر کے بائیں ہاتھ میں لگی جبکہ دوسری گولی کٹرا انچارج انسپکٹر پون کمار پانڈے کی بلٹ پروف جیکٹ میں لگی۔ جس کے بعد پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
اے ایس پی رورل نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں عقیل، محمد وارث عرف منا اور ریحان ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ گائے ذبح کرنے والوں سے چار پستول اور کچھ کارتوس اور گائے ذبح کرنے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
