اجودھیا ہنومان گڑھی میں سادھو کا گلا دبا کر قتل
اجودھیا، 19 اکتوبر (ہ س)۔ اجودھیا ضلع کے تھانہ رام جنم بھومی علاقے میں واقع ہنومان گڑھی مندر کے مین گیٹ کے قریب کمرے میں ایک ناگا سادھو کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا ہے۔ ملزم قتل کے بعد فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راج کرن نیئر نے جائے وقوعہ کو دیکھا اور سخت کارروائی کا حکم دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ناگا سادھو رام سہارے داس کے شاگرد دربل داس، جس کی عمر تقریباً 44 سال تھی، کو دیر رات گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ اس قتل کی اطلاع جمعرات کی صبح ملی۔ مقتول کی لاش اس کے بستر پر ملی۔ متوفی کی گردن پر گہرا نشان پایا گیا۔ پولیس ٹیم نے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
