گوالپاڑہ: تصادم میں دو ڈاکو ہلاک، او سی زخمی
گولپاڑہ، 7 نومبر ۔ گوالپاڑہ میں ڈکیتی کے دوران پولیس تصادم میں دو ڈاکو مارے گئے۔ جبکہ تھانہ اگیا کے او سی انکاونٹر میں زخمی ہوگئے۔
پولیس نے آج بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کے اگیا تھانہ علاقہ کے نسستا میں پیش آیا۔ ڈاکووں کی آمد کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس ٹیم کے ساتھ ڈاکووں کے گروہ کا انکاونٹر ہوا۔ انکاونٹر میں دو ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے۔ مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت امر تھاپا کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ ایک دیگر شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
اس تصادم میں اگیا تھانے کے انچارج منوج کمار داس کو بھی گولی لگی، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آپریشن کی قیادت ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رتوراج دلائی نے کی۔پولیس نے ڈاکووں کے گروہ کے استعمال کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ اس سلسلے میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
