میرٹھ، 23 اکتوبر – میرٹھ کوتوالی تھانہ علاقہ میں اتوار کو دیر رات پولیس کے ساتھ انکاوٗنٹر میں ایک بد معاش ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ یہ بدمعاش ایک ڈیری آپریٹر پر مہلک حملے میں ملوث تھا۔ پولیس نے اس کو اسپتال میں داخل کروادیا ہے۔
19 اکتوبر کو شالیمار گارڈن کے رہائشی ساحل ولد غفار، اس کے بھائی اور والد پر سلمان گینگ کے بد معاشوں نے پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ کی تھی ۔ شور سن کر آس پاس کے لوگوں نے مجرم سلمان کے بھائی آصف کو پکڑ لیا اورپولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ آصف سے پوچھ گچھ کے بعد اس نے اس واردات میں ملوث دیگر مجرموں کی تلاش شروع کردی تھی۔ اتوار کی رات دیر گئے تھانہ لساڑی گیٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ حملہ کا ملزم اسلام اس وقت شوکین گارڈن کے ایک باغ میں موجود ہے۔ پولیس نے بدمعاش کو گھیر لیا۔ خود کو گھیرے میں دیکھ کر بدمعاش نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے بد معاش ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی مجرم کے خلاف چھ مقدمات درج ہیں اور وہ پیشہ ور مجرم ہے۔ لیساڑی گیٹ پولیس اسٹیشن انچارج جتیندر سنگھ کے مطابق زخمی مجرم کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ حملے میں ملوث دیگر بد معاشوں کی تلاش جاری ہے۔
