پٹرول پمپ پر پیسے دیے بغیر بھاگ رہے بدمعاش نے اے ایس آئی کو بولیرو سے کچل دیا، موت
چھندواڑہ، 18 جنوری (ہ س)۔ چھندواڑہ میں جمعرات کی صبح ایک بدمعاش نے ایک اے ایس آئی کو بولیرو سے کچل دیا۔ واردات کے وقت ملزم بولیرو ڈرائیور پٹرول پمپ سے پٹرول بھروانے کے بعد ادائیگی کیے بغیر بھاگ رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ناکے لگا کر ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران اے ایس آئی بولیرو کے سامنے آیا اور اسے روکنے کی کوشش کی لیکن ملزم اسے روندتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔ زخمی اے ایس آئی کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
ایس پی ونائک ورما کے مطابق اے ایس آئی نریش شرما (52) چھندواڑہ ضلع کے ماہل جھری تھانے میں تعینات تھے۔ انہیں ڈائل 100 کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ بولیرو ڈرائیور پراسیا کے نیوٹن پٹرول پمپ سے ڈیزل بھروانے کے بعد بغیر ادائیگی کے بھاگ رہا ہے۔ اس نے پمپ پر بھی کسی کو چوٹ پہنچائی ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر اے ایس آئی نے بولیرو کو روکنے کے لیے تھانے کے سامنے چویک پوائنٹ لگا کرکھڑے ہوگئے۔
چویک پوائنٹ دیکھتے ہی ملزم ڈرائیور نے بولیرو کی رفتار بڑھا دی۔ وہ اے ایس آئی کو کچلتے ہوئے بھاگ گیا۔ اے ایس آئی شدید زخمی گئے۔ ان کی ناک اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ اے ایس آئی نرسنگ پور ضلع کے سنگ پور گاوں کے رہنے والے تھے۔ ڈیڑھ سال پہلے ہی ان کاتبادلہ چھندواڑہ ہوا تھا۔ ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔
واردات کے بعد پولیس نے ملزم بولیرو ڈرائیور کو 60 کلو میٹر دور سے پکڑ لیا ہے۔ ملزم ڈرائیور لوک جیت سنگھ گاڈرواڑا (نرسنگھ پور) کا رہنے والا ہے اور واردات کے وقت نشے میں تھا۔ ملزم بولیرو ڈرائیور نے اس سے قبل نیوٹن گھاٹ پر کچھ لوگوں کو ٹکر ماری تھی اور کنوابادلاکا ٹول توڑ کر بھاگ گیا تھا۔ اس کے بعد اے ایس آئی کو روند دیا۔ آگے جاکر بولیرو پلٹ گئی۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کے خلاف دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ بعد میں دفعہ 302 کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
