امپھال، 16 جنوری (ہ س)۔ منی پور پولیس کے سی ڈی پی او آنند سنگھ کے قتل کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے آج بتایا کہ موریہ کالج کے قریب منی پور پولیس کی اسپیشل سی ڈی او ٹیموں کی گشت کے دورانسیکورٹی اہلکاروں نے دو مشکوک افراد کو دیکھا جنہوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو دیکھتے ہی ان کی گاڑیوں پر گولی چلائی اور قریبی مکانات کی طرف بھاگ گئے۔ جب فائرنگ کی گئی تو سیکورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور موریہ کالج کے قریب واقع مشکوک مکانات کو گھیرے میں لے لیا۔
آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کا پیچھا کیا گیا اور کم سے کم طاقت کا استعمال کرتے ہوئے قابو کر لیا۔ انہیں تصدیق کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ جب موقع پر ان کا معائنہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا تعارف فلپ کھیکھولال کھونگسائی (نیو موریہ، وارڈ نمبر 8) اور ہیمکھولال میٹ (کے مولسانگ گاوں) کے طور پر کرایا۔
دونوں گرفتار افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک پستول، دو زندہ کارتوس، ایک چائنیز ہینڈ گرنیڈ، 10 زندہ گولہ بارود اور 10 ڈیٹونیٹر مع فیوز برآمد کر لیے گئے۔گرفتار افراد موریہ کے ایس ڈی پی او آنند سنگھ کے قتل کے اہم ملزمان میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے کیس درج کر لیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
