کٹنی، 29 دسمبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے کٹنی میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں جمعہ کی صبح خود کو باتھ روم میں بند کرنے کے بعد ایک نوجوان نے اپنے سینے میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اہل خانہ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ نوجوان نے خودکشی کا قدم کیوں اٹھایا تاحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
معلومات کے مطابق کوتوالی تھانہ کے تحت مہاتما گاندھی وارڈ میں رہنے والے 20 سالہ نوجوان وکاس چپلے نے جمعہ کی صبح باتھ روم میں جا کر سائلنسر لگی ہوئی پستول سے خود کو گولی مار لی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر گھر والے باتھ روم کی طرف بھاگے۔ باتھ روم کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ گھر والے کسی طرح دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو نوجوان خون میں لت پت پڑا تھا۔ اہل خانہ اسے فوراً ضلع اسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ کوتوالی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
