نئی دہلی، 25 اکتوبر (ہ س)۔
دارالحکومت دہلی میں ایک شخص نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی کا بچوں کے سامنے گلا دبا کر قتل کردیا۔ بچوں کے رونے کی آواز سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ملزم شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واقعہ دیال پور کے علاقے میں پیش آیا۔
منگل کی رات پولیس کو کنٹرول روم میں اطلاع ملی کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کا قتل کر دیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کاجائزہ لیا۔ اس دوران لوگوں سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزم شوہر نے لڑائی کے بعد بیوی کا گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو امیدکے بچے بھی گھر میں موجود تھے۔
بچوں کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے ان کی ماں کا گلا دبا کر اور سر پر مارٹر مار کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق امیداپنی بیوی اور چار بچوں کے ساتھ چاند باغ کے ای بلاک میں کرائے پر رہ رہا تھا۔ ملزم پیشہ سے بڑھئی ہے۔
ساتھ ہی مالک مکان نے بتایا کہ ملزم گزشتہ روز ہی اس کے گھر کرائے پر آیا تھا اور گزشتہ رات میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور اس نے بیوی کو قتل کردیا۔ وہ اس جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد بھاگنے ہی والا تھا لیکن پھر مالک مکان اور پڑوسیوں نے اسے پکڑ لیا اور 100 پر کال کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولس اس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
ہندوستھان سماچار
