نئی دہلی ،12نومبر (ہ س )۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023سے پاکستانی ٹیم اپنی مایوس کن کار کردگی کی وجہ سے باہر ہو چکی ہے ۔اس بار پاکستانی بلے بازوں اور گیند بازوں نے مایوس کن مظاہرہ کیا ۔دریں اثنا پاکستانی ٹیم کے باہر ہونے کے ساتھ اب کھلاڑیوں پرتنقید کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر طنز کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مائیکل وان نے ایک لڑکے کی محمد رضوان کی طرح کریز سے آگے نکل کر شاٹ کھیلنے کی تصویر شیئر کی ہے۔پوسٹ کی گئی تصویر کے ساتھ مائیکل وان نے لکھا ہے کہ اس لڑکے کو دیکھیں، یہ محمد رضوان کی طرح کھیل رہا ہے۔
مائیکل وان نے محمد رضوان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دیکھیں کہ گیند کہاں آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف معین علی کی گیند پر باہر نکل کر کھیلتے ہوئے بولڈ ہوئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
