جیند، 19 اکتوبر (ہ س)۔ سائبر پولیس اسٹیشن نے جمعرات کو ایک نوجوان کے خلاف ہالینڈ بھجوانے کے بہانے نیپالی شخص سے ایک لاکھ روپے بٹورنے پر دھوکہ دہی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
دمن کمار، جو اصل میں نیپال کا رہنے والا ہے اور جیند میں کام کرتا تھا، نے پولیس کو اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ ہالینڈ جانا چاہتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ روہنی کے رہنے والے گگندیپ کے رابطے میں آیا۔ اس نے ہالینڈ جانے کے عوض آٹھ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ اس نے گگندیپ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے جمع کرائے تھے۔ ملزم نے نہ اپنا دفتر دکھایا اور نہ ہی کوئی دستاویز دی۔ اس نے بقایا رقم ادا کرنے سے انکار کر دیا ۔ سائبر پولیس اسٹیشن نے دمن کمار کی شکایت پر گگندیپ کے خلاف دھوکہ دہی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ سائبر پولس اسٹیشن کے تفتیشی افسر پروین کمار نے بتایا کہ متاثرہ نے الزام لگاتے ہوئے شکایت دی تھی۔ جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
