بیگوسرائے: بے خوف بدمعاشوں نے گھر سے بلاکر ما ری گولی
بیگوسرائے، 27 اکتوبر (ہ س)۔ بیگوسرائے میں ایک بار پھربے خوف بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار دی۔ واقعہ مفصل تھانہ علاقہ کے بھرا گاؤں میں پیش آیا۔ زخمی نوجوان بھرا رہائشی سورج پاسوان کا بیٹا گلشن کمار ہے۔ اہل خانہ نے اسے علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
واقعے کے سلسلے میں اہل خانہ نے بتایا کہ گلشن کھانا کھا کر گھر میں سو رہا تھا۔ اسی دوران رات تقریباً 11 بجے گاؤں کے ہی پنکیش کمار شرما نے فون کرکے بلایا۔ دیررات تقریباً 1.30 بجے گلشن نے فون کر کے گولی مارے جانے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد اہل خانہ نے اسے دیرا بہیار سے اٹھا کر اسپتال میں داخل کرایا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی۔ اس سلسلے میں گاؤں میں طرح طرح کی باتیں ہورہی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ گلشن کمار پاسوان اور پنکیش کمار شرما دونوں شراب کے اسمگلر ہیں۔ دونوں دوست رات میں بہیار کی طرف گئے تھے کہ اسی دوران رقم کی لین دین پر گولی مار ی گئی۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
