غازی آباد، 19 نومبر (ہ س)۔
غازی آباد ضلع کے مسوری تھانہ پولیس نے اتوار کو ایک انکاؤنٹر کے دوران زخمی ہوئے مجرم کو گرفتار کر لیا۔ اس کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور اسکوٹر برآمد کی ہے۔
اے سی پی مسوری نریش کمار نے بتایا کہ اتوار کو مخبر کی اطلاع پر مسوری پولس چوکی جیل سے نہال جانے والے راستے واموا نہر کے قریب چیکنگ کر رہی تھی۔ اسی دوران دو نوجوانوں کو ایک اسکوٹر پر مشکوک انداز میں آتے دیکھا گیا۔ پولیس نے انہیں رکنے کو کہا تو وہ نہیں رکے بلکہ اسکوٹر کی رفتار تیز کر کے بھاگنے لگے۔ پولیس نے پیچھا کیا تو ایک بدمعاش نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں پولیس کی ایک گولی بدمعاش کی ٹانگ میں لگی اور وہ نیچے گر گیا۔ پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ اس دوران اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ زخمی مجرم کی شناخت گفران عرف یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے خلاف ہاپوڑ، گوتم بدھ نگر اور غازی آباد اضلاع میں پہلے ہی چوری، ڈکیتی اور غنڈہ گردی کے 15 مقدمات درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار//محمد
