نئی دہلی، 28 ستمبر (ہ س)۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ آج سونا 540 سے 590 روپے فی 10 گرام مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ چاندی 1200 روپے فی کلوگرام سستی ہو گئی ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا 1,15,480 روپے اور 1,15,630 روپے فی 10 گرام کے درمیان ملک بھر کے صرافہ مارکیٹوں میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 10 گرام 1,05,850 سے 1,06,000 روپے کے درمیان بک رہا ہے۔ قیمتوں میں کمی کی وجہ سے، دہلی صرافہ مارکیٹ میں آج چاندی 1,41,900 روپے فی کلوگرام پر بک رہی ہے۔
ہفتہ وار بنیادوں پر، پیر سے ہفتہ کے دوران ٹریڈنگ کے دوران مضبوط تیزی کے رجحان کی وجہ سے، ملک بھر کی زیادہ تر صرافہ مارکیٹوں میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 4,150 فی 10 گرام تک بڑھ گئی ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا بھی گزشتہ ہفتے کے دوران 3,780 روپے فی 10 گرام مہنگا ہوا ہے۔سونے کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی ہفتہ وار بنیادوں پر 8,900 روپے فی کلو گرام کا اضافہ ہوا ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,15,630 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,06,000 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,15,480 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,05,850 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,15,530 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,05,900 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ، آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,15,480 روپے فی 10 گرام، اور 22 کیرٹ سونا 1,05,850 فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتہ میں، 24 کیرٹ سونا 1,15,480 فی 10 گرام، اور 22 کیرٹ سونا 1,05,850 فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
