پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کے قریب
نئی دہلی، 21 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 79.54 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 74.05 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز میں برینڈ کروڈ 0.16 ڈالر یعنی 0.20 فیصد کی کمی کے ساتھ 79.54 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.17 ڈالر یعنی 0.23 فیصد کی کمی کے ساتھ 74.05 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
