خام تیل میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 4 جنوری (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار۔چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 79 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 90.08 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے چوتھے دن ابتدائی تجارت میں برینڈ کروڈ 0.16 ڈالر یعنی 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 78.41 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.26 ڈالر یعنی 0.36 فیصد اضافے کے ساتھ 72.73 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
