نئی دہلی – گلوبل مارکیٹ سے آج کمزور سگنل موصول ہو رہے ہیں۔ امریکی مارکیٹ گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل تیسرے دن گراوٹ کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس بھی سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ ڈاو جونز فیوچر زبھی آج گراوٹ کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔ امریکی مارکیٹ کے برعکس، یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے ۔ وہیں ایشیائی بازاروں میں بھی آج ہمہ گیر دباوقائم نظر آ رہا ہے۔
شرح سود میں کمی کو فی الحال ملتوی کیے جانے کے امکان کی وجہ سے امریکی بازاروں میں گزشتہ سیشن کے دوران اداسی کے ماحول میں کاروبار ہو تا رہا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس گزشتہ سیشن کے دوران 0.22 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 5,011.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک 81.87 پوائنٹس یعنی 0.52 فیصد ٹوٹ کر آخری سیشن کا کاروبار 15,601.50 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی اس وقت 276.73 پوائنٹس یعنی 0.74 فیصد کی کمی کے ساتھ 15,601.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
امریکی مارکیٹ کے برعکس، یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرنے کے بعد بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 7,877.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.52 فیصد اضافے کے ساتھ 8,023.26 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.38 فیصد اضافے کے ساتھ 17,837.40 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں بھی آج ہمہ گیر فروخت نظر آرہی ہے۔ ایشیا کے تمام 9 بازاروں میں آج دباو ہے، جس کی وجہ سے ان تمام 9 بازاروں کے انڈیکس سرخ رنگ میں کاروبار کر رہے ہیں۔ گفٹ نفٹی 224 پوائنٹس یعنی 1.02 فیصد گر کر 21,843.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.59 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 3,168.91 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس وقت یہ انڈیکس 690.93 پوائنٹس یعنی 3.40 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 19,610.27 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح نکیئی انڈیکس بھی آج 969.97 پوائنٹس یعنی 2.55 فیصد کی مضبوط کمزوری کے ساتھ 37,109.73 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس اس وقت 201.85 پوائنٹس یعنی 1.23 فیصد کی کمی کے ساتھ 16,184.02 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 1.74 فیصد گر کر 2,588.98 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 1.79 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 1,336.61 پوائنٹس کی سطح پر ، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 119.62 پوائنٹس یعنی 1.67 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,047.019 پوائنٹس اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.40 فیصد ٹوٹ کر 1,336 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
