نئی دہلی، 23 اکتوبر ۔ کمزور گلوبل سگنلز کے درمیان گھریلو شیئر مارکیٹ میں بھی آج دباو¿ میں کاروبار ہوتا نظر آر ہا ہے۔ آج فلیٹ سطح پرملے-جلے کاروبارکی شروعات ہوئی ۔ ابتدائی کاروبار میں خریداری کی حمایت کے باعث مارکیٹ میں معمولی اضافہ دیکھا گیالیکن تھوڑی ہی دیر میں فروخت کے دباو کی وجہ سے، سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس سرخ رنگ میں تجارت کرنے لگے۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد، سینسیکس 0.23 فیصد نیچے اور نفٹی 0.29 فیصد گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعدبازار حصص کے بڑے شیئروں میں ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، بجاج فائنانس، آئی سی آئی سی آئی بینک، مہندرا اینڈ مہندرا اور ڈیویز لیبارٹریز کے شیئرس 1.63 فیصد سے لے کر 0.52 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف گراسم انڈسٹریز، ٹاٹا اسٹیل، ایل ٹی مائنڈ ٹری، اڈانی انٹرپرائزز اور کوٹک مہندرا کے حصص میں 1.35 فیصد سے لے کر 1.12 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
اب تک کے کاروبار میںحصص بازار میں 1,999 شیئرس میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 499 شیئرس منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں جبکہ 1500 شیئرس خسارے کے بعد سرخ رنگ میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 6 شیئرس خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز رنگ میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 24 شیئرس فروخت کے دباوں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروںمیں سے 10 شیئرس سبز نشان میں اور 40 شیئرس سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
بی ایس ای سینسیکس نے آج 21.40 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 65419.02 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس 65,453.92 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے انڈیکس میں کمی ہوئی۔ تاہم خریداروں نے خریداری کا دباو بنا کر مارکیٹ کو سہارا دینے کی کوشش جاری رکھی۔ اس کے باوجود فروخت کے دباو کی وجہ سے ان کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح سوا دس بجے سینسیکس 152.54 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 65245.08 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کے برعکس این ایس ای کا نفٹی 21.05 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 19,521.69 پر کھلا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس سبز رنگ میں چھلانگ لگا کر 19556.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم کچھ دیر بعد انڈیکس سرخ رنگ میں گرنا شروع ہو گیا کیونکہ فروخت کا دباو بڑھ گیا۔ مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 57.60 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 19,485.05 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
کمزور گلوبل رجحانات کے باوجود گھریلو شیئر مارکیٹ نے آج پری اوپننگ سیشن میں اضافے کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ اس سیشن میں، بی ایس ای سینسیکس 171.76 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد کے اضافے کے ساتھ 65,569.38 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔ وہیں پری اوپننگ سیشن میں، نفٹی 38.30 پوائنٹس یعنی 0.20 فیصد کے اضافے کے ساتھ 19580.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا تھا۔
اس سے پہلے گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 231.62 پوائنٹس یعنی 0.35 فیصد کی کمی کے ساتھ 65397.62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ جبکہ نفٹی نے جمعہ کی تجارت 82.05 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 19542.65 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی۔
