• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > مانیٹری پالیسی کمیٹی کی رپورٹ سے شیئر مارکیٹ کو لگا جھٹکا، سینسیکس-نفٹی گرا
Business

مانیٹری پالیسی کمیٹی کی رپورٹ سے شیئر مارکیٹ کو لگا جھٹکا، سینسیکس-نفٹی گرا

CliQ INDIA
Last updated: February 8, 2024 5:21 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

مانیٹری پالیسی کمیٹی کی رپورٹ سے شیئر مارکیٹ کو لگا جھٹکا، سینسیکس-نفٹی گرا

نئی دہلی، 8 فروری ۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کرنے کی وجہ سے آج گھریلو شیئر بازار کو جھٹکا لگا ہے۔ آج کی تجارت کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا لیکن جیسے ہی آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی، بازار دباو میں آگیا۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.14 فیصد کی کمزوری کے ساتھ اور نفٹی 0.03 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں پاور گرڈ کارپوریشن، بی پی سی ایل، ایس بی آئی، ہنڈالکو انڈسٹریز اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجی کے شیئرس 5.64 فیصد سے لیکر 1.34 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، برٹانیہ انڈسٹریز، نیسلے، یو پی ایل اور آئی ٹی سی کے شیئرس 2.31 فیصد سے لیکر 1.78 فیصد تک کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,033 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,157 شیئرس منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 876 حصص خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 15 شیئرس خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 15 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 24 شیئر سبز نشان میں اور 26 حصص سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 321.42 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 72,473.42 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے بعد مارکیٹ میں معمولی اتار۔چڑھاو دیکھا گیا۔ لیکن جیسے ہی آر بی آئی کے گورنر نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی، مارکیٹ کو زبردست جھٹکا لگا اور انڈیکس 150 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 71,983.60 پر پہنچ گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 102.52 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 72,049.48 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 79.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,009.65 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ ابتدائی کاروبار میں یہ انڈیکس بھی معمول کے اتار۔چڑھاو کے ساتھ کاروبار کرتا رہا لیکن جیسے ہی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی یہ انڈیکس بھی سرخ نشان پر گر کر 21,882.15 پوائنٹس پر پہنچگیا۔ مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان پہلے گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 7.35 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 21,937.85 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

 

You Might Also Like

مائیکروسافٹ ہندوستان میں 17.5 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے پرجوش : ستیہ نڈیلا
گھریلو شیئر بازارمیں لگاتار تیسرے دن شروعاتی کاروبار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی نے چھلانگ لگائی | BulletsIn
ملکی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، آغاز کے ساتھ ہی مضبوطی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ | BulletsIn
مہاراشٹر کے انتخابی نتائج سے شیئر مارکیٹ خوش، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ | BulletsIn
گھریلو شیئر بازار میں ریکارڈ اچھال، سینسیکس اور نفٹی نے مضبوطی کے نئے ریکارڈ بنائے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article چین کا جاسوسی جہاز آج مالے پہنچے گا، بھارتی بحریہ کی نظر
Next Article میرٹھ : گینگسٹر کی 1 کروڑ 90 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?