نئی دہلی، ۔عوامی شعبے کیکمپنی نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن لمیٹڈ (این ٹی پی سی) نے رواں مالی سال 2023-24 میں بجلی کی پیداوار کا 400 ارب یونٹ (بی یو) کے اعداد و شمار کو عبور کر لیا ہے۔ یہ گزشتہ سال پیدا ہونے والی بجلی سے زیادہ ہے۔
جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں، بجلی کی وزارت نے کہا کہ این ٹی پی سی گروپ نے مالی سال 2023-24 میں بجلی کی پیداوار کے 400 ارب یونٹس (بی یو ) کا ہندسہ عبور کر لیا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال 2022 میں پیدا ہونے والی بجلی سے زیادہ ہے۔ کمپنی نے مالی سال 2022-23 میں کل 399.3 ارب یونٹ بجلی پیدا کی تھی۔
وزارت کے مطابق، موجودہ مالی سال میں 13 مارچ 2024 تک،این ٹی پی سی کی کوئلہ اسٹیشنوں کے لیے 77.06 فیصد کے اوسط پلانٹ لوڈنگ فیکٹر (پی ایل ایف ) کے ساتھ یہ حصولیابی رہی ہے ، جو ایک سنگ میل ہے۔اس سے پچھلے کمپنی نے یکم ستمبر 2023 کو 1,428 ملین یونٹس کا ایک دن میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا ریکارڈ درج کیا تھا۔
بجلی کی وزارت نے کہا کہ این ٹی پی سی یونٹوں کی بہترین کارکردگی این ٹی پی سی انجینئروں کی مہارت، اس کے آپریشن اور دیکھ بھال کے طریقوں اور نظاموں کا ثبوت ہے۔ یہ کامیابی قوم کو قابل اعتماد اور سستی بجلی فراہم کرنے کے این ٹی پی سی کے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔ وہیں کمپنی سال 2032 تک 60 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
