شیئر بازار کی فلیٹ شروعات، سینسیکس میں 141 پوائنٹس کا اضافہ
نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س)۔ عالمی بازار سے مستحکم اشاروں کے درمیان ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو گھریلو شیئر بازار میں کاروبار کی فلیٹ شروعات ہوئی۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج بی ایس ای کا سینسیکس 141.15 پوائنٹس یعنی 0.21 فیصد کے اضافے کے ساتھ 65,817.08 کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای کا نفٹی 40.85 پوائنٹس یعنی 0.21 فیصد کے اضافے کے ساتھ 19,716.30 پر کاروبار کر رہا ہے۔
آج شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار میں گراوٹ آئی لیکن دونوں اہم انڈیکس نے تیزی سے واپسی کی۔ فی الحال سینسیکس کے 30 شیئروں میں سے 16 حصص میں تیزی اور 14 شیئروں میں گراوٹ ہے۔ اس سے پہلے بی ایس ای کا سینسیکس 65,665.87 پر اور این ایس ای کا نفٹی 19,674.70 کی سطح پر کاروبار کیا۔ سینسیکس کی بڑی کمپنیوں میں بجاج فائنانس، پاور گرڈ، بجاج فنسرو، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ٹائٹن اور ٹاٹا اسٹیل خسارے میں ہیں، جبکہ این ٹی پی سی، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، ٹاٹا موٹرز اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے حصص فی الحال فائدے میں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے بدھ کو سینسیکس 742 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 65,675 پر بند ہوا تھا۔ وہیں، نفٹی 231 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19,675 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
