خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 28 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 80 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 75 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی تجارت میں برینڈ کروڈ 0.10 ڈالر یعنی 0.13 فیصد اضافے کے ساتھ 79.75 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کررہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.08 یعنی 0.11 فیصد کمی کے ساتھ 74.03 فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
