خام تیل میں گراوٹ کے باوجود پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں
نئی دہلی، 13 جنوری (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت کم ہوکر 79 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ حالانکہ عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 90.08 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخری روز برینٹ کروڈ 0.88 ڈالر یعنی 1.14 فیصد اضافے کے ساتھ 78.29 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمت میں بھی 0.66 ڈالر یعنی 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 72.68 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
