جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
سرینگر، 25 ستمبر: (ہ س)۔ بڈگام پولیس نے بیروہ سے ایک شخص کو تین نابالغوں، دو لڑکوں اور ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ والدین کی جانب سے پولیس اسٹیشن بیروہ میں شکایت درج کرانے کے بعد یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر دو لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور لڑکی سے زیادتی کی۔ ایف آئی آر نمبر 134/2025 کو سخت دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، بشمول بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ پوکسو ایکٹ کی دفعہ 5 اور 6، اور بھارتیہ نیا سنہتا کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا، ملزم زیر حراست ہے۔ اس کی عمر کی تصدیق کی جا رہی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حقائق مکمل طور پر سامنے آنے کے بعد سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس واقعہ سے بیرواہ میں غم و غصہ پھیل گیا ہے، مقامی لوگوں نے ملزموں کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir
