• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > امریکی محصولات کاشیئر مارکیٹ پر اثر، سینسیکس اور نفٹی مسلسل دوسرے دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے
Business

امریکی محصولات کاشیئر مارکیٹ پر اثر، سینسیکس اور نفٹی مسلسل دوسرے دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے

CliQ INDIA
Last updated: August 29, 2025 6:32 am
CliQ INDIA
Share
7 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 28 اگست (ہ س)۔ امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر عائد کردہ 25 فیصد اضافی محصولات کا اثر گھریلو شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے کاروباری دن نظر آیا۔شیئر مارکیٹ آج ایک بار پھر زبردست گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی کمزوری کے ساتھ ہوئی۔کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی، لیکن کاروبار کے پہلے آدھے گھنٹے کے بعد ہی خرید اری شروع جانے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کی حرکت میں بہتری آنے لگی۔ تاہم، 11 بجے کے بعد، مارکیٹ میں ایک بار پھر فروخت کا دباو قائم ہو گیا، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس گرتے چلے گئے۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.87 فیصد اور نفٹی 0.85 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔

آج دن بھر کے کاروبار کے دوران بینکنگ، آئی ٹی، ایف ایم سی جی، ٹیلی کمیونیکیشن اور رئیلٹی کے شعبوں میں آج دن کے کاروبار کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہوتی رہی۔ اسی طرح آٹوموبائل، کیپٹل گڈز، فارماسیوٹیکل، آئل اینڈ گیس، میٹل، پبلک سیکٹر انٹرپرائز اور ٹیک انڈیکس بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ دوسری جانب کنزیومر ڈیوریبل سیکٹر کے حصص میں آج خریدار رہی۔ بروڈر مارکیٹ میں آج مسلسل فروخت کا دباو رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 1.09 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 0.96 فیصد کی کمی کے ساتھ کیا۔

حصص بازار میں آج آئی کمزوری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں تقریباً 4.25 لاکھ کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آج کے کاروبار کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 445.20 لاکھ کروڑ (عارضی) ہو گئی۔ گزشتہ تجارتی دن یعنی منگل کو ان کا بازار سرمایہ 449.45 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سے سرمایہ کاروں کو آج کی ٹریڈنگ سے تقریباً 4.25 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آج، دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,258 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,459 حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 2,649 حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 150 کے حصص بغیر کسی اتار -چڑھاو کے بند ہوئے۔ آج، این ایس ای میں 2,736 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 837 شیئرز منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں اور 1899 شیئر نقصان اٹھاکر سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 7 حصص اضافے کے ساتھ بند ہوئے اور 23 شیئر گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 12 شیئرسبز نشان میں اور 38 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔ بی ایس ای کا سینسیکس آج 31.88 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 80,754.66 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہیفروخت کا دباو بن جانے کی وجہ سے یہ انڈیکس ٹریڈنگ کے پہلے 20 منٹ میں 80,093.52 پوائنٹس تک گر گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے محاذ سنبھالا اور جارحانہ انداز میں خریداری شروع کر دی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حالت بہتر ہونے لگی۔

مسلسل خریداری کی حمایت سے، انڈیکس تقریباً 700 پوائنٹس کی بحالی میں کامیاب ہوا اور صبح 11 بجے کے فوراً بعد 80,775.71 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تاہم، دوپہر 12 بجے سے کچھ دیر پہلے، مارکیٹ ایک بار پھر فروخت کے دباو میں آگیا، جس کی وجہ سے انڈیکس گرتا رہا۔ مسلسل فروخت کے باعث آج کی ٹریڈنگ کے اختتام سے کچھ دیر قبل انڈیکس 773.52 پوائنٹس گر کر 80,013.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں، انٹرا ڈے سیٹلمنٹ کی وجہ سے معمولی خریداری کی حمایت کے ساتھ، سینسیکس نے نچلی سطح سے تقریباً 70 پوائنٹس کی بازیافت کی اور 705.97 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 80,080.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 16.25 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,695.80 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کے دباو کے باعث انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس گر کر 24,507.20 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم کاروبار کے پہلے 20 منٹ کے بعد خریداروں نے جارحانہ انداز میں خریداری شروع کر دی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حالت بہتر ہونا شروع ہو گئی۔ مسلسل خریداری کی حمایت کے ساتھ، نفٹی تقریباً 200 پوائنٹس کو بحال کرنے اور 11 بجے کے فوراً بعد 24,702.65 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

تاہم مارکیٹ کے ماحول میں اس قدر منفی کیفیت تھی کہ خریداروں کی کوششوں کے باوجود یہ انڈیکس سبز نشان تک نہ پہنچ سکا۔دوپہر 12 بجے سے کچھ دیر پہلے ہی مارکیٹ میں دوبارہ فروخت شروع ہوگئی جس کی وجہ سے انڈیکس گرتا رہا۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے، آج کے کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر پہلے، انڈیکس 230.45 پوائنٹس کی کمی سے 24,481.60 پوائنٹس پر آگیا۔ آخر میں، دن کے سودے طے ہونے کی وجہ سے خریداری کی وجہ سے، نفٹی نے نچلی سطح سے تقریباً 20 پوائنٹس کی بازیافت کی اور 211.15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,500.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے بڑے اسٹاکس میں ٹائٹن کمپنی 1.22 فیصد، لارسن اینڈ ٹوبرو 0.53 فیصد، کول انڈیا 0.50 فیصد، ہیرو موٹو کارپ 0.36 فیصد اور ایشین پینٹس 0.31 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 گینرس کی فہرست میں شامل رہے ۔ دوسری طرف، شریرام فائنانس 3.88 فیصد، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی 2.88 فیصد، ٹی سی ایس 2.01 فیصد، پاور گرڈ کارپوریشن 1.95 فیصد اور انفوسس 1.93 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آج ٹاپ 5لوزرز کی فہرست میں شامل ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

You Might Also Like

عالمی مارکیٹ سے مثبت اشارے، ایشیا میں ملا جلا کاروبار | BulletsIn
گلوبل مارکیٹ سے ملے- جلے اشارے، ایشیا میں بھی ملا- جلا کاروبار
ایل آئی سی کے چیئرمین سدھارتھ موہنتی نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی | BulletsIn
گھریلو شیئر مارکیٹ گراوٹ کے ساتھ بند، سینسیکس 353 پوائنٹس گرا
گلوبل مارکیٹ سے ملے -جلے اشارے، ایشیا میں بھی ملا- جلا کاروبار

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article اینی ڈیسک ایپ کے ذریعے سائبر فراڈ کا خطرہ، پولیس نے وارننگ جاری کی۔
Next Article غزہ میں قحط انسانی ساختہ ہے،امریکہ کے سوا سلامتی کونسل کے تمام ارکان کا موقف
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?