نئی دہلی، 8 فروری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے- جلے اشارے نظر آ رہے ہیں۔ امریکی مارکیٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل جوش و خروش کا ماحول رہا جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے تینوں انڈیکس تیزی کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج تیزی کے ساتھ کاروبار کر تا نظر آ رہا ہے۔ دوسری جانب یورپی مارکیٹ میں مسلسل فروخت کا دباو رہا۔ ایشیائیبازاروں میں آج ملا- جلا کاروبار دیکھا جا رہا ہے۔
کمپنیوں کے اچھے نتائج کے باعث امریکی بازار گزشتہ روز ریکارڈ سطح پر بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس گزشتہ سیشن کے دوران 0.84 فیصد اضافے کے ساتھ 4,995.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 150.78 پوائنٹس یعنی 0.97 فیصد اضافے کے ساتھ 15,759.77 پوائنٹس کی سطح پرگزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج 0.06 فیصد اضافے کے ساتھ 38,701.94 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔
امریکی مارکیٹ کے برعکس گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں مسلسل دباو رہا جس کی وجہ سے تینوں اہم انڈیکس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.69 فیصد گر کر 7,628.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.36 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,611.26 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 111.28 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد کی کمی کے ساتھ 16,921.96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی مارکیٹ میں آج ملا -جلا کاروبار ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 5 کے انڈیکس تیزی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ 2 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں آج کاروبار نہیں ہو رہا ہے ۔ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.33 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 3,145.70 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 140.23 پوائنٹس یعنی 0.87 فیصد گر کر 15,941.66 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب گفٹ نفٹی 07 فیصد اضافے کے ساتھ 22038 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 0.43 فیصد مضبوط ہو کر 2,620.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ نکیئی انڈیکس نے آج زبردست چھلانگ لگائی ۔ اس وقت یہ انڈیکس 756.73 پوائنٹس یعنی 2.10 فیصد کے اضافے کے ساتھ 36,876.65 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.14 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 1,402.03 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.14 فیصد اضافے کے ساتھ 2,862.31 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
